Sunday, May 21, 2023

فیضِ بی بی معصومہ قمؑ




عشق میں بھائی کے جو تھیں ہر دم
فیض سے بی بی کے امر ہوا قم


عشق میں ان کے کرتا ہے جو عمل
پاتا ہے وہ ضرور اس کا پھل

آپ کے روضے پے جو بھی آئے
اپنی دلی مرادیں وہ پائے


روضہِ زہرا حق نے رکھا نہاں
آپ کا روضہ کر دیا ہے عیاں


قم ہی میں ہیں امامؑ کے ناصر
اس لیے تو مخوف ہیں جابر

کریمہ اہل بیت سے توسل اور حاجات کے بر آنے سے متعلق بھت سے واقعات کتب میں درج ہیں۔ مگر ہم یہاں ایک اور کرامت کی طرف اشارہ کرنا چاہتے ہیں آیا صرف جسمانی بیماریوں کی شفا پا جانا کرامت بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا ہے؟دنیا میں سب سے عظیم نعمت ایمان ہے۔جس بی بی نے خدا کی خاطر امامت و ولایت کے دفاع  اور اس پیغام کی نشر و اشاعت کی خاطر ہجرت کی۔ بی بی کا اس  مرحلہ پہ ہجرت کرنا ، جس کے عظیم آثار ہمیں نظر آتے ہیں۔ 
وہ ہجرت کہ جس نے  لوگوں کو بیدا ر کیا، بنی عباس کو بے نقاب کیا   کہ اگر  وہ بنی ہاشم اور ولی عہدی سے متعلق سچے ہوتے تو جناب معصومہ کے قافلے کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتے جو کہ کیا گیا۔  بی بی کی اس ہجرت نے قم میں عظیم معنوی آثار پیدا کر دیے ہیں ۔ قم کو  دینی مدارس و حوزہ علمیہ  کی مرکزیت حاصل ہو گئی ہے آج ان بی بی کی برکت سے ،  جناب معصومہ کے فیض سے قم کی سرزمین میں جو علمی انقلاب برپا ہے اور جو کروڑوں لوگوں کے ایمان کو تقویت بخشنے کا باعث ہے وہ کسی کرامت یا معجزہ سے کم تر نہیں ہے۔ اور جو ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں افراد قم آ کر یا قم سے فارغ التحصیل افراد سے مستفید ہو کے اپنی معنوی پیاس بجھا رہے ہیں اپنی حقیقت کو درک کر رہے ہیں قرب خدا کو حاصل کر رہے ہیں یقینا ایک ایسا جاری و ساری معنوی زمزم ہے جو معصومہ قم کے وجود کی برکت سے قائم و دائم ہے ۔  ان شاء اللہ تعالی  یہ فیض ِ بی بی معصومہ قم بشریت کے
اس انقلاب کو ظہور قائم سے متصل کر دے گا۔  




حرم حضرت معصومہ  (ع) کی قدیمی تصویر

شاعر:    قمر حسنین

شاعر: 
سید موسی رضا رضوی













No comments:

Post a Comment

Feel free to comment!