لمبی غیبت بھی ہے آزمائش سنو
کتنی زندہ ہے اب بھی لگن دیکھو تو
غائب آقا (عج) کا یہ حال ہے اس طرح
ہوں گے وہ سامنے جانو گے کس طرح
سب سے غائب رکھا موسی (ع) کو اس طرح
آسماں پر رکھا عیسی (ع) کو جس طرح
سامنے یوسف (ع) اور بھائی مانے نہیں
نکلے تھے شبِ ہجرت وہ جانے نہیں
نوح (ع) نے بھی کتنی عمر ہے پائی
خضر (ع) کی بھی تو آواز ہے آئی
سب ہی کا ذکر کیا قرآں نے
بقیہ (ع) کا نام لیا قرآں نے
رہو تم منتظر میں بھی کروں انتظار
کون ہے خدمتِ آقا کو بے قرار
No comments:
Post a Comment
Feel free to comment!