Showing posts with label Poetry. Show all posts
Showing posts with label Poetry. Show all posts

Sunday, December 14, 2025

غیبت امام (عج) میں مومنین کااسلام پہ ثبات قدم

 

 پیغمبرگرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث ہے کہ آپ (ص)نے فرمایا: عنقریب تمہارے بعد ایک ایسی جماعت آئے گی کہ جس جماعت کے ایک شخص کے عمل کا ثواب تمہارے پچاس افراد کے برابر ہوگا۔اصحاب نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! ہم نے آپ کے ساتھ جنگ بدر، اُحد،حنین، میں شرکت کی اور قرآن ہمارے درمیان نازل ہواہے ۔‘‘ آنحضرت ؐ نے فرمایا: جو مشکلات ان پر آئیں گے اگرتم پر آئیں تو تم ان کی طرح صبر نہ کرسکتے۔‘‘ ( بحارالانوار،ج۵۲،ص۱۳۰،ح۲۶.)

امیرالمؤمنین نے آخری زمانے کے مؤمنین کے بارے میں فرمایا ہے: آخری زمانے کے مؤمنین ، اوائل اسلام کے مسلمانوں کے عظیم اورنیک کاموں میں برابر کے شریک ہیں۔‘‘ ( بحار، ج۵۲، ص۱۳۱،ح۳۲.)

اوریہ وہ لوگ ہیں کہ جن کو پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا بھائی قرار دیا ہے اوران سے ملاقات کی آرزوکی ہے۔( بحار،ج۵۲، ص۱۳۳، ح۳۶.)

 


قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الصَّابِرُ فِيهِمْ عَلَى دِينِهِ كَالْقَابِضِ عَلَى الْجَمْرِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان میں اپنے دین پر صبر کرنے والا آدمی ایسا ہو گا جیسے ہاتھ میں چنگاری پکڑنے والا“
tirmazi-2260

 

اس دور میں اسلام پہ چلنا ہے یوں لگتا


ہیں آبلہ پا روبرو اک ریگ تپاں ہے

(زہرا کاظمی)







Thursday, May 25, 2023

یتیم امامت کے سوال

 کہا یہ اس نے شورش میں بھی محو آس رہتا ہے

دیا جواب کے میرا من انتظار کرتا ہے


اس نے کہا یہ غیبت تو بڑی عجیب سی ہے

میں نے کہا شیطان کرے گمراہ پر پردے میں رہتا ہے


خدا کے عدل کا تقاضا تو سمجھ ناداں

زمانہ کہاں ہادی سے خالی رہتا ہے


اس نے کہا غائب امام کا فائدہ کیا ہے

میں نے کہا ابر سے بھی سورج محو فیض رہتا ہے


اس نے کہا وجود امام درک کیسے کرتے ہو

میں نے کہا عشق بن کے دل میں دھڑکتا ہے


بزم ہو یا تنہائی وہ پاس مرے ہوتے ہیں

یاد امام سے دل میں سویرا رہتا ہے


اس نے کہا حفاظت کا سبب غیبت کیوں ہوا

میں نے کہا مشییت رب کو تو نہیں سمجھتا ہے


حفاظت عیسی کی کیا مشکل تھی زمیں پہ

خدا پھر بھی آسماں پر اٹھا لیتا ہے


اس نے کہا ایسی لمبی عمر کس کی ہوئی بھلا

میں نے کہا نوح و خضر و عیسی کو بھول جاتا ہے


اس نے کہا صدیوں سے منتظر ہو تھکتے نہیں

میں نے کہا دعوی ایماں پہ خدا امتحان دیتا ہے


وہ آئیں تو ساری بحثیں تمام ہوں زہرا

ہجر مولا میں تو اب ہر دل سلگتا ہے












غیبتِ امام (ع) کا حال

 لمبی غیبت بھی ہے آزمائش سنو

کتنی زندہ ہے اب بھی لگن دیکھو تو


غائب آقا (عج) کا یہ حال ہے اس طرح

ہوں گے وہ سامنے جانو گے کس طرح


سب سے غائب رکھا موسی  (ع) کو اس طرح

آسماں پر رکھا عیسی (ع)  کو جس طرح


سامنے یوسف (ع) اور بھائی مانے نہیں

نکلے تھے شبِ ہجرت وہ جانے نہیں


نوح (ع)  نے بھی کتنی عمر ہے   پائی

خضر (ع) کی بھی تو  آواز ہے آئی


سب ہی کا ذکر کیا قرآں نے

بقیہ  (ع) کا   نام  لیا قرآں نے


رہو تم  منتظر میں بھی کروں انتظار

کون ہے خدمتِ آقا کو بے قرار





Sunday, May 21, 2023

فیضِ بی بی معصومہ قمؑ




عشق میں بھائی کے جو تھیں ہر دم
فیض سے بی بی کے امر ہوا قم


عشق میں ان کے کرتا ہے جو عمل
پاتا ہے وہ ضرور اس کا پھل

آپ کے روضے پے جو بھی آئے
اپنی دلی مرادیں وہ پائے


روضہِ زہرا حق نے رکھا نہاں
آپ کا روضہ کر دیا ہے عیاں


قم ہی میں ہیں امامؑ کے ناصر
اس لیے تو مخوف ہیں جابر

کریمہ اہل بیت سے توسل اور حاجات کے بر آنے سے متعلق بھت سے واقعات کتب میں درج ہیں۔ مگر ہم یہاں ایک اور کرامت کی طرف اشارہ کرنا چاہتے ہیں آیا صرف جسمانی بیماریوں کی شفا پا جانا کرامت بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا ہے؟دنیا میں سب سے عظیم نعمت ایمان ہے۔جس بی بی نے خدا کی خاطر امامت و ولایت کے دفاع  اور اس پیغام کی نشر و اشاعت کی خاطر ہجرت کی۔ بی بی کا اس  مرحلہ پہ ہجرت کرنا ، جس کے عظیم آثار ہمیں نظر آتے ہیں۔ 
وہ ہجرت کہ جس نے  لوگوں کو بیدا ر کیا، بنی عباس کو بے نقاب کیا   کہ اگر  وہ بنی ہاشم اور ولی عہدی سے متعلق سچے ہوتے تو جناب معصومہ کے قافلے کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتے جو کہ کیا گیا۔  بی بی کی اس ہجرت نے قم میں عظیم معنوی آثار پیدا کر دیے ہیں ۔ قم کو  دینی مدارس و حوزہ علمیہ  کی مرکزیت حاصل ہو گئی ہے آج ان بی بی کی برکت سے ،  جناب معصومہ کے فیض سے قم کی سرزمین میں جو علمی انقلاب برپا ہے اور جو کروڑوں لوگوں کے ایمان کو تقویت بخشنے کا باعث ہے وہ کسی کرامت یا معجزہ سے کم تر نہیں ہے۔ اور جو ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں افراد قم آ کر یا قم سے فارغ التحصیل افراد سے مستفید ہو کے اپنی معنوی پیاس بجھا رہے ہیں اپنی حقیقت کو درک کر رہے ہیں قرب خدا کو حاصل کر رہے ہیں یقینا ایک ایسا جاری و ساری معنوی زمزم ہے جو معصومہ قم کے وجود کی برکت سے قائم و دائم ہے ۔  ان شاء اللہ تعالی  یہ فیض ِ بی بی معصومہ قم بشریت کے
اس انقلاب کو ظہور قائم سے متصل کر دے گا۔  




حرم حضرت معصومہ  (ع) کی قدیمی تصویر

شاعر:    قمر حسنین

شاعر: 
سید موسی رضا رضوی













Friday, May 19, 2023

ناصر خاتم النبینﷺ

 


وہ جو ناصر خاتم النبینﷺ ہو

اسکی ولایت پہ کیوں نہ یقین ہو


پتے کھا کر گزارا کریں گے

مدد سے نہ کنارا کریں گے


کرتے تھے محمدﷺ کا ہر دم حصار

ابو طالب گویا ایماں سے سرشار


ضرورت ہجرت نہ ہوئی مکہ میں

محافظت یہ کسکی تھی مکہ میں


عملِ ابو طالب (ع) ہے عملِ خدا

قرآن میں ہے لکھا ہوا


محمد (ﷺ) کی ہے کون سپر

یتیمی میں ہے مثلِ پدر



کلمہ شہادت لقلقائے زبان نہیں

مردِ مومن کے عمل کا میدان نہیں


غم کا سال ابو طالب (ع) کا جانا

زبانِ وحی کو لایعنی مانا


اصحابِ کہف کی مانند ایمانِ ابو طالبؑ

محمدﷺ پر ہے قربان یہ جانِ ابو طالبؑ


بغضِ ابو طالبؑ بھی ہے معیارِ ایماں

کرے ہے حقیقتِ منافق عیاں


ولایتِ عمراں (ع) سے ہو قلب سرشار


زہرا یہی تو ہے نصرت کا معیار











Saturday, April 15, 2023

Justice is waiting for Mahdi (atfs)

ہر اک سے اکتا رہے ہیں یہ
آپکی طرف آ رہے ہیں یہ 

 

العجل یا ابا صالح 💕

 


53 ‐ حدثنا أحمد بن محمد بن سعيد قال: حدثنا عل بن الحسن، قال: حدثنا

محمد بن عبد اله، عن محمد بن أب عمير، عن هشام بن سالم، عن أب عبد

اله أنه قال:

ما يون هذا الأمر حت لا يبق صنف من الناس إلا وقد ولوا عل الناس حت

لا يقول قائل "إنا لو ولينا لعدلنا" ثم يقوم القائم بالحق والعدل.

(53) Ahmad bin Muhammad bin Sa'eed narrated from Ali bin al-Hasan from Muhammad bin Abdullah

from Muhammad bin Abu Omayr from Hisham bin Salim that Abu Abdullah as-Sadiq (as) had said:

“Al-Qa'im will not appear except after that every class of people will have ruled over people so that no

one may say: “If we have ruled, we will have spread justice” then al-Qa'im will rise to rule with truth and

justice.”77

Ghaibaat e Naumani 


العجل یا ابا صالح 💕

Tuesday, April 11, 2023

تسکینِ جاں

دنیا کو روتے دیکھا ہے
لوگوں کو سسکتے پایا ہے

مردوں کو کھایا کرتے ہیں
زندوں کو جلایا کرتے ہیں


قرآں کو بھی جلاتے ہیں
وہ قاتل کو سرہاتے ہیں


ہویٰ و ہوس کے پجاری ہیں
رشتوں کے بھی بیوپاری ہیں


سینوں میں پتھر رکھتے ہیں
خدا سے بالکل نہیں ڈرتے ہیں


کتنی آنکھیں پرنم ہیں
دل کئی محو غم ہیں


آنکھیں یہ سب دیکھتی ہیں
اور کھلی بھی رہتی ہیں


میں یہ سنتی رہتی ہوں 
پر سننے کی خواہش باقی ہے


میرا دل بھی روتا ہے
پھر بھی دھڑکتا رہتا ہے


سانسیں گھٹتی جاتی ہیں 
پر جینے کی تمنا باقی ہے


پھر بھی میں زندہ رہتی ہوں
اور سارے دکھ میں سہتی ہوں


ان آنکھوں کو وہ دیکھنا ہے
ان کانوں کو انھیں سننا ہے


زہرا کا دل ہے بے قرار 
اور اسکا مقصد انتظار


جب آپ ظہور دکھائیں گے
 تسکینِ جاں بن جائیں گے




Saturday, June 12, 2021

The tale of love

 They tell me you were shot dead, killed, died on spot...

You were attacked for your faith, your name , your identity...

They tell me you were targeted... direct bullets in your head , in your face, in your chest...

They tell me you were stopped... identified...and then killed 

Killed while dropping your child to school 

Parent killed in front of child 

Child killed in front of parents

Why they hate you? 

Why they kill you?

Why? 

For the love of Ali? 

For having a beautiful name like Ali, Hassan, Hussain...? 

Are they afraid of your growth?

Are they afraid of your fragrance? 

Love of Ali keeps you scented

This fragrance spreads.. 

It attracts butterflies, birds and people with pure souls 

I don't believe they can kill the smell of the flower🌹

No they cannot kill you 

can love get killed?

You are the beautiful flowers in heaven 

Being watered by mother of Hussain (as) 

ارزاں نہیں ہے کوئی جنت کے پھول ہیں سب

بی بی نے چن کے رکھے سب شہہ کے عزادار














Sunday, April 4, 2021

مصرع طرح



 ہو گیٔ نصرت کی تیاری کہ رسوائی نہ ہو؟ (زہرا کاظمی)

کون ایسا ہے جو کربل کا تمنائی نہ ہو؟( نزہت عباس)


(زہرا کاظمی) کرتا ہے پاک نفس کو ہالہ یہ نور کا
( نزہت عباس) رخ کربلا کی سمت ہے ہر ذی شعور کا
 

 آغاز سفر ہم نے کیا نام علی (ع) سے (کنزہ علی رضوی)

یوں نصرتِ قائم(عج) کا عزیمہ کیے چلو (زہرا کاظمی)



(زہرا کاظمی) جو نا امیدی میں گھرنے لگو تو یاد رہے
( نزہت عباس) ہر ایک راہ نکلتی ہے کربلا کی طرف


 (زہرا کاظمی)  سکون قلب کو دن رات جو مچلتے ہو
( نزہت عباس) ہر ایک راہ نکلتی ہے کربلا کی طرف


(زہرا کاظمی) زمینہ سازی کے رستے اسی صراط پہ ہیں
( نزہت عباس) ہر ایک راہ نکلتی ہے کربلا کی طرف

 

Friday, October 25, 2019

انتظارِ عشق


عشق کے مراحل سے اتصال باقی ہے
گو کہ سانس آتا ہے پر کمال باقی ہے

سوچتی ہوں میں اکثر آپکی زیارت ہو
خواب وہ نہیں آیا وہ خیال باقی ہے

پانی ہی نکلتا ہے کب لہو نے بہنا ہے
مولا جو نہیں دکھتے اورِ وصال باقی ہے

بعدِ موسمِ پت جھڑ یہ جو گل مہکتے ہیں
مہدیِ حسنؑ تیرا جو جمال باقی ہے

دینِ حق کے پیروکار کس لیے ہو گھبراتے
دین ہو گا حاوی اس کا کمال باقی ہے

ظالموں نے دیکھو یاں کیا کیا ستم ڈھائے
عسکریؑ تو زندہ ہیں ان کی آل باقی ہے

ان کے قدموں میں گر کر خوب روئے گی زہرا
اذن دیجیے مولاؑ اک سوال باقی ہے
التماسِ دعا: زہرا کاظمی


بحضور قائمؑ آلِ محمد

آفت کی گھڑی میں بس قائمؑ کو پکارا ہے
مشکل کشا کا بیٹا مشکل میں سہارا ہے

دریا میں تلاطم ہے امداد کو اب آئو
کب تیرے بنا مولاؑ کشتی کو کنارا ہے

حیدرؑ کا پسر ہے وہ تیار رہے ظالم
ہر دور کے حیدرؑ نے مرحب تجھے مارا ہے

حق آتا ہے باطل کو ہر جا سے مٹانے کو
غیبت میں ہدایت نے لاکھوں کو سنوارا ہے

سرکارؑ کٰی آمد پے ہو گا سماں کچھ ایسا
باغِ جناں میں جیسے ہر شے کو نکھارا ہے

ہر لمحہ مجھے ہو گی قائمؑ کی زیارت جو
اس لمحے میں زندہ ہوں کیا خوب نظارہ ہے

محنت سے ریاضت سے ہوتی ہے کہاں حاصل
روحوں پہ محبت کو اللہ نے اتارا ہے

نصرت کی جو ہے خواہش یہ جذبہ رہے دل میں
کچھ میرا نہیں مولا ؑسب کچھ ہی تمھارا ہے

یہ صدقہِ قائمؑ ہے جو چلتی ہیں یہ سانسیں
کب انکے بنا لوگو! زہرا کا گزارا ہے

التماسِ دعا: زہرا کاظمی 

Saturday, August 10, 2019

عشاقِ کعبہ

تیرہ رجب کو بنتِ اسد آئی تھی جہاں

شیرِ خدا کی جائے ولادت ہے وہ مکاں

غیرت نبی کے امتی تیری گئی کہاں

ابنِ علی کو تم نے نہ رہنے دیا وہاں

عاشق خدا کے گھر کے اگر لوٹ جائیں گے

پھر کربلا کو عرشِ معلی بنائیں گے

زہرا کاظمی


Image result for imam hussain returning from kaaba

Image result for crowd at arbaeen

Sunday, July 14, 2019

اہلِ سخن کے نام


نسلوں میں قائم (عج) کے ناصر آئیں
یوں سیرت حیدر (ع) تو 
!سنائو لوگو
__________________
آگہی دے کوئی
 پھر اشعار سے

سبطِ جعفرکا خلا یوں پر کرے



Friday, June 21, 2019

ہدیہ بحضور مشکل کشائے دوراں


رستے پہ جانے کب سے نظر ہے جمی ہوئی
چومے قدم امامؑ کے یوں ہے بچھی ہوئی

کیسے وجود پردہ غیبت ہو آشکار
ذہنوں پہ ہے غبار کی چلمن پڑی ہوئی

انکو سنائوں کیا میں مصائب کی داستاں
ہر آن کی خبر ہے انھیں جب ملی ہوئی

سردار جناں ساقی کوثر ہیں وہ مگر
نان جویں غذا ہے تو جوتی پھٹی ہوئی

آ جائیں تو راوں ہو رگ جاں میں زندگی
ہجر امام یعنی کہ دھڑکن رکی ہوئی

بعد ظہور نور امامت ہر اک زمیں 
کرنوں سے آسماں تلک ہے جڑی ہوئی

منظر کا حسن آنکھ سے دل میں اتر گیا
مولاؑ کے احترام میں ہر شے جھکی ہوئی

مایوسیوں کا اثر بھلا پھر کہاں پہ ہو
یاد امام دل سے اگر ہو لگی ہوئی

زہرا جو دل تیرا ہے حضور امام میں
خوشبو تیرے کلام میں یوں ہے بسی ہوئی


Friday, June 14, 2019

ہدف شاعری / Purpose of Poetry


Image result for the pen is mightier than the sword

My dear ones, poets are an investment for the country. Poets are among the dearest and most valuable investments for every country. Of course, all artists are a source of investment, but poets and poetry have certain characteristics among all these various kinds of art that make the value of poets increase in society. They are an investment and provision. Well, this investment should be employed by the country in sensitive times. This is a very clear and obvious point: When the country needs help in the area of cultural, political and social matters, in the area of popular relationships and social bonds and in the area of confronting foreign enemies, this saving should come in handy like the savings that we have in the National Development Fund – which is a place for saving our oil revenues so that they come in handy somewhere and someday. So, if we compose poems that do not have any position on the current issues of the country, such poems will not fulfill the needs of the country. Poems should have positions.

Ayatollah Khamenei: Poets Are an Investment for the Country
Jun 20, 2016

https://english.khamenei.ir/news/3960/Ayatollah-Khamenei-Poets-Are-an-Investment-for-the-Country






افکار سے کچھ عدل کے وجدان ہلا دے
اشعار سے پھر ظلم کے ایوان ہلا دے 

(زہرا کاظمی)

کوفہ کی بعض خواتین بھی صفین میں موجود تھیں جو شعر کہتی تھیں جن میں وہ امیرالمؤمنینؑ کی مدح کرتی تھیں اور آپؑ کے فضائل بیان کرتی تھیں اور خلیفۃ المسلمین کی سپاہ کو باغی فوج کے خلاف جنگ کی ترغیب دلاتی تھیں۔ سورہ بنت عمارہ ہمدانی اور ام سنان،[13] زرقاء بن تعدی ہمدانی،[14] ام الخیر اور جروہ بنت
مرہ بن غالب تمیمی ان ہی خواتین میں شامل تھیں۔[15]
جنگ میں خواتین کی موجودگی ویکی شیعہ

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَن قالَ فِينا بَيتَ شِعرٍ بَنَى اللّه تعالى لَهُ بَيتا فِي الجَنَّةِ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو بھی ہماری مدح میں ایک شعر کہے تو خداوندِ متعال (اس کے عوض) بہشت میں اس کے لئے ایک گھر بنا دیتا ہے۔

عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج ۲، ص ۱۵

شاعری کے حوالے سے ڈاکٹر سید عرفی ہاشمی کے یہ دو زوم سیشن بھت مفید ہیں۔ ان میں مختلف جہات سے شاعری سے متعلق جامع گفتگو کی گئی ہے۔ 


سیشنز کے یوٹیوب لنک
شاعری
ttps://www.youtube.com/live/payly_yZ3CY?iii

زبانیں اور شاعری 
https://www.youtube.com/live/6P3OfEYzJXA

شاعری کے اسرار  و رموز سمجھنے کے لیے یہ ریسورس اپ کے لیے معاون و مددگار ہوگا

موضوعات: 
شاعری کے بنیادی ارکان یعنی تخیل، شعریت، بحور، تشبیہات، استعارات، تلمیحات، کنایات، ہئیتیں وغیرہ کیا ہیں؟

شاعری کے عیوب اور محاسن کیا ہیں اور بحروں کو کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟
 
دنیا کی مختلف تہذیبوں میں شاعری کا مزاج اور نوعیتیں کیا ہیں اور کیا وزن ہر تہذیب کی شاعری کا لازمی جزو ہے؟

کیا شاعری کوئ ذاتی فضیلت ہے  اور کیا شاعری کی بنیاد پر کسی کو کسی پر فضیلت حاصل ہو سکتی ہے؟

بڑا شاعر کون ہوتا ہے؟ اقبال انیس غالب اور میر کیوں بڑے شاعر ہیں اور یہ ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہیں   

سورہ شعرا میں شاعروں کی قسمیں، اور اچھے اور برے شاعروں کی خصوصیات کیا بیان کی گئی ہیں؟

پہلا شعر کس نے کہا اس کا مضمون کیا تھا، حضرت علی امرا القیس کو کن معنوں میں سب سے بڑا شاعر کہا اور اس کو ملک الضلال کیوں کہا؟

رسول اللہ نے شاعری کیوں نہیں کی اور ایلیبیت نے شاعری کو موثر ذریعہ اظہار کیوں بنایا؟

کیا شاعر کی شخصیت اسکے شعر کی ترجمان ہے یا شعر کو صرف شعری پیشکش کے تناظر میں سمجھنا چاہیے؟

قران میں کس شاعر کو ناپسند کیا گیا ہے اور کیوں؟

قران میں شاعری کے کس معیار کو سراہا گیا ہے اور کیوں؟

یہ اور ایسے کئی سوالوں کے جوابات کے لئے یہ ویڈیو آپکی مددگار ثابت ہو گی۔ 

Image result for power of poetry

دعائے غریق





دعائے غریق


ایسا عجب زمانہ بھی اک روز آئے گا 
مشکل سے ہی نجات کوئ شخص پائےگا

حیران ہوگی ملت مرحوم ہی تمام
ہوگا کڑا وہ وقت کہ ہیں غیب میں امام

غیبت کے اس زمانے میں جو بھی کرے دعا
ایماں کے ڈوبنے سےبچےگا وہ مطلقا

دنیا وآخرت میں رہےگا وہ بامراد
دنیا کی آفتوں میں رہے گا وہ قلب شاد

رحمان ہے، رحیم، مقلب القلوب ہے 
ہے آشنائے قلب، ستارالعیوب ہے

ثابت قدم بنا دے ہمیں اپنے دین پر
یارب ہمیں بقا دے تو دین مبین پر

زہرا کی کر قبول دعا یہ ضرور اب 
یارب کریم آقا کا کر دے ظہور اب



Monday, June 10, 2019

Son of Taha! Al-Ajal!





O! Yousaf-e-Zehra al-ajal O! My Maula al ajal
My eyes so desperate for your sight
My ears so eager for your voice
O! Fragrance of Fatima (as) al-ajal
O! Yousaf-e-Zehra al-ajal O! My Maula al ajal

My heart skips a beat when hear your name
My eyes shed tears when I am alone
O! My dua-e-Nudba al-ajal!
O! Yousaf-e-Zehra al-ajal O! My Maula al ajal

Come my Hadi before my faith is shaken
Protect me Master before I am broken
O! Master of the Era al-ajal
O! Yousaf-e-Zehra al-ajal O! My Maula al ajal

O! My Lord make my heart pure
O! Xehra Love of Mahdi (atfs) is the Cure
O! Son of Taha al-ajal!
O! Yousaf-e-Zehra al-ajal O! Our Maula al ajal



ہدیہ بحضور امیر المومنین علیہ السلام