Friday, October 25, 2019

بحضور قائمؑ آلِ محمد

آفت کی گھڑی میں بس قائمؑ کو پکارا ہے
مشکل کشا کا بیٹا مشکل میں سہارا ہے

دریا میں تلاطم ہے امداد کو اب آئو
کب تیرے بنا مولاؑ کشتی کو کنارا ہے

حیدرؑ کا پسر ہے وہ تیار رہے ظالم
ہر دور کے حیدرؑ نے مرحب تجھے مارا ہے

حق آتا ہے باطل کو ہر جا سے مٹانے کو
غیبت میں ہدایت نے لاکھوں کو سنوارا ہے

سرکارؑ کٰی آمد پے ہو گا سماں کچھ ایسا
باغِ جناں میں جیسے ہر شے کو نکھارا ہے

ہر لمحہ مجھے ہو گی قائمؑ کی زیارت جو
اس لمحے میں زندہ ہوں کیا خوب نظارہ ہے

محنت سے ریاضت سے ہوتی ہے کہاں حاصل
روحوں پہ محبت کو اللہ نے اتارا ہے

نصرت کی جو ہے خواہش یہ جذبہ رہے دل میں
کچھ میرا نہیں مولا ؑسب کچھ ہی تمھارا ہے

یہ صدقہِ قائمؑ ہے جو چلتی ہیں یہ سانسیں
کب انکے بنا لوگو! زہرا کا گزارا ہے

التماسِ دعا: زہرا کاظمی 

No comments:

Post a Comment

Feel free to comment!