Friday, October 25, 2019

انتظارِ عشق


عشق کے مراحل سے اتصال باقی ہے
گو کہ سانس آتا ہے پر کمال باقی ہے

سوچتی ہوں میں اکثر آپکی زیارت ہو
خواب وہ نہیں آیا وہ خیال باقی ہے

پانی ہی نکلتا ہے کب لہو نے بہنا ہے
مولا جو نہیں دکھتے اورِ وصال باقی ہے

بعدِ موسمِ پت جھڑ یہ جو گل مہکتے ہیں
مہدیِ حسنؑ تیرا جو جمال باقی ہے

دینِ حق کے پیروکار کس لیے ہو گھبراتے
دین ہو گا حاوی اس کا کمال باقی ہے

ظالموں نے دیکھو یاں کیا کیا ستم ڈھائے
عسکریؑ تو زندہ ہیں ان کی آل باقی ہے

ان کے قدموں میں گر کر خوب روئے گی زہرا
اذن دیجیے مولاؑ اک سوال باقی ہے
التماسِ دعا: زہرا کاظمی


بحضور قائمؑ آلِ محمد

آفت کی گھڑی میں بس قائمؑ کو پکارا ہے
مشکل کشا کا بیٹا مشکل میں سہارا ہے

دریا میں تلاطم ہے امداد کو اب آئو
کب تیرے بنا مولاؑ کشتی کو کنارا ہے

حیدرؑ کا پسر ہے وہ تیار رہے ظالم
ہر دور کے حیدرؑ نے مرحب تجھے مارا ہے

حق آتا ہے باطل کو ہر جا سے مٹانے کو
غیبت میں ہدایت نے لاکھوں کو سنوارا ہے

سرکارؑ کٰی آمد پے ہو گا سماں کچھ ایسا
باغِ جناں میں جیسے ہر شے کو نکھارا ہے

ہر لمحہ مجھے ہو گی قائمؑ کی زیارت جو
اس لمحے میں زندہ ہوں کیا خوب نظارہ ہے

محنت سے ریاضت سے ہوتی ہے کہاں حاصل
روحوں پہ محبت کو اللہ نے اتارا ہے

نصرت کی جو ہے خواہش یہ جذبہ رہے دل میں
کچھ میرا نہیں مولا ؑسب کچھ ہی تمھارا ہے

یہ صدقہِ قائمؑ ہے جو چلتی ہیں یہ سانسیں
کب انکے بنا لوگو! زہرا کا گزارا ہے

التماسِ دعا: زہرا کاظمی 

Friday, August 16, 2019

تفاسیر قرآن


تفسیر نمونہ
(آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی)

 آنلائن پڑھنے کے لیے لنک: http://tafseerenamoona.net/

آیتہ اللہ ناصر مکارم شیرازی کی آفیشل  ویب سائٹ سے پڑھنے کے لیے لنک: https://makarem.ir/main.aspx?more=1&catid=0&typeinfo=3&lid=4&pageindex=0

پی ڈی ایف ڈاونلوڈ کرنے کے لیے لنک:
1۔ http://tafseerenamoona.net/download


ٹیکسٹ میں پڑھنے اور ڈاونلوڈ کرنے کے لیے لنک:
http://alhassanain.org/urdu/?com=book&view=category&id=94&page=0


تفسیر الکوثر
شیخ محسن علی نجفی





بلاغ القرآن

قرآن حکیم کا ترجمہ اور مختصر حواشی۔ اآخری حصے میں مفصل مقدمۂ قرآن بھی موجود ہے۔
شیخ محسن علی نجفی
http://www.balaghulquran.com/

پی ڈی ایف: https://misbahulqurantrust.com/book/tafseer-balaghul-quran/



البیان فی تفسیر القرآن

مؤلف: آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم الخوئی رح
http://alhassanain.org/urdu/?com=book&id=1

قرآن کا دائمی منشور (تفسیر موضوعی)
آیت اللہ جعفر سبحانی https://misbahulqurantrust.com/book/tafseer-daimi-manshoor/


تفسیر راہنما
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
http://alhassanain.org/urdu/?com=book&view=category&id=94&page=0


تفسیر المیزان
آیت اللہ محمد حسین طباطبائی

تفسیر صافی
ملا فیض کاشانی


تفسیر نور الثقلین
شیخ عبد علی بن جمعہ


اس لنک پہ یہ تفاسیر موجود ہیں
https://drive.google.com/drive/folders/1-otylNr2LFV-QFr7tEVcvNhSWn4tloNJ?usp=drive_link
1۔ تفسیر برہان
2۔ تفسیر فصل الخطاب
3۔ تفسیر ابن کثیر
4۔ تفسیر فیضان الرحمن
5۔ تفسیر احسن الحدیث
6۔ تفسیر در المنثور


Tafasir in English
Al-Bayan fi Tafsir al-Qur’an, The Prolegomena to the Qur’an

Ayatullah Sayyid Abulqasim al-Khui

  



Tafsir Al-Mizan
Allamah Muhammad Hussein Tabatabai
https://almizan.org/


Quran Translation and Commentary


Commentaries by Ayatullah Jafar Subhani


Saturday, August 10, 2019

عشاقِ کعبہ

تیرہ رجب کو بنتِ اسد آئی تھی جہاں

شیرِ خدا کی جائے ولادت ہے وہ مکاں

غیرت نبی کے امتی تیری گئی کہاں

ابنِ علی کو تم نے نہ رہنے دیا وہاں

عاشق خدا کے گھر کے اگر لوٹ جائیں گے

پھر کربلا کو عرشِ معلی بنائیں گے

زہرا کاظمی


Image result for imam hussain returning from kaaba

Image result for crowd at arbaeen

Sunday, July 14, 2019

اہلِ سخن کے نام


نسلوں میں قائم (عج) کے ناصر آئیں
یوں سیرت حیدر (ع) تو 
!سنائو لوگو
__________________
آگہی دے کوئی
 پھر اشعار سے

سبطِ جعفرکا خلا یوں پر کرے



Tuesday, June 25, 2019

!!امامؑ سے لو لگائے رکھنا



غیبت کے دور میں جبکہ ہم امام سے بظاہر دوری کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ گو کہ امامؑ ہمارے درمیان ہیں مگر ہم انہیں دیکھ نہیں سکتے، وہ ہمیں سنتے ہیں مگر ہم انہیں نہیں سن سکتے، ہم انکی زیارت سے محروم ہیں۔ اس یتیمی کے دور میں جبکہ ہم اپنے امام ولد الشفیق سے دور ہیں ، جبکہ یہ دوری ہی ہمارے لیے بھت بڑا اور کڑا امتحان ہے، مگر اس پرآشوب دور میں اپنے ایمان کی حفاظت بھی انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ روز بروز نئے فتنے ابھرتے ہیں۔ مومن مرتد مسلمان   مشرک  ہوئے جاتے ہیں۔ یاد امام عالی مقام ایک ایسی سپر ہے جو یقینا ان فتنوں سے بچنے میں انتہائی مضبوط پناہ گاہ ہے۔ یہ یاد اور اس سے مسلسل منسلک رہنا تاریکیوں میں اجالے کا کام کرتا ہے۔ یاد امامؑ نہ صرف ایک منتظر کو ہر قسم کے  ماحول میں مسلسل عمل کی ترغیب دیتی ہے بلکہ حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں منتظر کا حوصلہ پست نہیں ہونے دیتی۔
ایک منتظر پیغمر اسلام اور آئمہ کے اقوال جو امام مھدیؑ کے بارے میں ہیں ان سے اپنے ایمان میں اضافہ کرتے ہوئے امام کے ظہور  اور بعد از ظہور کے حالات کو اپنے دل کی آنکھ سے دیکھتا اور اپنی روح سے اسے محسوس کرتا ہے ۔ وعدہ الہی کا یقین اسکے جسم و روح کو سرشار کیے رکھتا ہے اور گویا وہ منظر اسکی آنکھوں میں سما جاتا ہے اور یہ یاد نہ اسے کبھی مایوس ہونے دیتی ہے اور نہ متزلزل۔ 
یاد امام حق کے راستے پر ثابت قدمی عطا کرتی ہے۔ اس یاد کے ہوتے ہوئے نہ تو راستے کی تکلیفیں دوشوار لگتی ہیں اور نہ ساتھیوں کی کمی۔ اگر لوگ ساتھ چھوڑ بھی جائیں تو منتظر کے پاس یاد امام کا ایک ایسا قیمتی، انمول اور بے پایاں سرمایہ ہے جو بیکراں اور لامتناہی ہے اور کیوں نہ ہو یہ یاد اس ہستی سے منصوب ہے جسکا انتظار انبیاء نے کیا ۔ آئمہ نے کیا۔ وہ  ہستی جو کائینات کے باقی ہونے اور  زمین اور آسمان کے پیوست رہنے کا وسیلہ ہیں ۔ جو ہدایت کے مینار ہیں ، جو ہر مومن و مومنہ کی تمنا ہیں ، جو بارش کے برسنے ، پھولوں کے کھلنے ، پرندوں کے چہیچہانے اور ہماری سانسوں کے چلنے کا سبب ہیں۔ 


  ارض و سماں کا وسیلہ وہی ہیں

 قائم (ع) کا صدقہ دیا کیجیے